نگرساس ویلی میں قربان علی روڑ پر جاری کام متعلقہ کنٹریکٹر کی جانب سے سب کنٹریکٹر دیاکو تو عوام احتجا ج کرنے پر مجبور ہونگے۔عمائدین علاقہ

نگر( بیورو رپورٹ) ساس ویلی میں قربان علی روڑ پر جاری کام کو خراب کرانے کے لئے کسی دوسرے ٹھیکیدار کو دینے کے خلاف عوام اتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ محمد علی گوہر، سینئیر نائب صدر بلاول ویلفئیر آرگنائیزیشن نگر۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ ساس ویلی میں قربان علی روڑ پر تعمیر و توسیع اور میٹلنگ کا کام پاک فوج کی نگرانی میں بہترین انداز میں جاری ہے جس کے خلاف مسلم لیگ ن کی حکومت سازش کے ذریعے اپنے کسی متوالے ٹھیکیدار کو ریوائز کر ا کے حوالے کر کے کرپشن کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے خلاف عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل جائیں گے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ قربان علی روڑ کی توسیع سے علاقے کو بہت فائدے ہیں لیکن ٹھیکیدار کی تبدیلی یا کسی دوسرے ٹھیکیدار کی مداخلت سے بہت اچھے طریقے جو کام ہو رہا ہے وہ بری طر ح متاثر ہو جائے گا اور کرپشن کی نذر ہوگا ۔جس سے نہ تو یہ روڑ بر وقت مکمل ہو سکتا ہے اور نہ ہی اپنے مقررہ معیار کے مطابق تعمیر ہو جائے گا۔ ہم محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس روڑ پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کو ہی ریوائز شدہ کام بھی کرنے دیا جائے تاکہ اسی رفتار و معیار سے روڑ پر جاری کام مکمل ،ہو سکے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو عوام احتجاج کے لئے شاہراہ پر احتجاج کریں گے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc