منٹھوکھا ڈیجیٹل ٹیلی فون ایکسچینج کھرمنگ کئی مہینوں سے خراب لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، ایس سی او کے حکام کو کئی بار درخواست دینے کے باجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ غاسنگ یوتھ

کھرمنگ( پریس ریلز) یونین کونسل مہدی آباد اور طولتی میں منقسم غاسنگ تا ہلال آباد کے عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن سیاسی طور پر تقسیم ہونے کی وجہ سے یہ علاقے دو طاقتور یونین کونسلوں کے درمیان پسا جارہا ہے۔ یہاں سے ٹیلی فون کے سہولت کی عدم دستیابی کا بہانا بنا کرگنتی کے سرکاری دفاتر کو بھی مہدی آباد اور طولتی منتقل کیا جارہا ہے، اس علاقے میں موجود میں ڈیجیٹل ٹیلی فون ایکسچینج پچھلے کئی ماہ سے خراب پڑی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔غاسنگ یوتھ نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاسطلب کرکے متعلقہ ایکسچینج کا دورہ کیا تو پتہ چلا کہ ڈیوٹی پر موجود عملے کو اس حوالے سے کوئی خبر نہیں اور نہ ہی اُنہیں صارفین کے مشکلات کا احساس ہے۔ ایس سی او کے حاکم بالا کو چاہئے کہ اس مسلے کی طرف فوری توجہ دیں اوراس حوالے سے فوری ایکشن لیں اور یہاں DSL کی سہولیات فراہم کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc