تازہ ترین

گورنر گلگت بلتستان کی حیثیت سے راجہ جلال حسین مقپون کا پہلا دورہ بلتستان، عوام نےپرُتپاک استقبال کیا۔

سکردو(تحریر نیوز نیٹ ورک) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گورنر کا حلف اُٹھانے کے بعد بلتستان کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔ سکردو میں عوامی جم غفیر نے اُنکا استقبال کیا۔گمبہ سکردو میں استقبالیہ جلسے سے خطاب اور گورنر ہاوس سکردو میں مختلف وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کامستقبل بہت روشن ہے آئندہ چند روز بعد علاقے کے عوام کو بہت بڑی خوشخبری ملے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کے مفادعامہ کیلئے کام کروں گا اور عوام کے حقوق کا ہر لحاظ سے تحفظ کروں گا وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطے کیلئے پل کا ردار ادا کروں گا عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرلئے جائیں گے مشکلات دور کرنے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کروں گا۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ میں تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے قائدین کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں کبھی جانبداری کا مظاہرہ کیاہے اور نہ ہی کروں گا میرے لئے تمام لوگ برابر ہیں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاؤں گا ہر ماہ بلتستان کاد ورہ کروں گا اور مسائل پر متعلقہ محکموں کے افیسران سے بریفنگ لوں گا
اُنہوں نے بلتستان آنے میں دیر ہونے پر اہلیان بلتستان سے معذر ت خواہ بھی کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے موثر انداز میں کام کرے گی اورہم جامع پلان ترتیب دیں گے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے وفاق کو تجاویز دی ہیں میری درخواست پر وفاقی حکومت نے یہاں ہزاروں افراد میں صحت کارڈز تقسیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہو گی کہ گلگت بلتستان کے عوام کو وہ تمام سہولیات اور مراعات ملیں جو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے عوم کو حاصل ہیں۔اُنکا کہنا تھا کہ میں آئینی اختیارات و استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتا رہوں گا میری ترجیحات واضح ہیں کبھی کسی سے محاذ آرائی کی ہے اور نہ ہی محاذ آرائی کو پسند کرتا ہوں ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*