غذر کے گاوں پیوکش میں وزیر سیاحت فدا خان ا کے فرنٹ مین ٹھیکہ دار کی مرہون منت سے قابل کاشت عوامی ملکیتی زمینیں بنجر اور ہزاروں درخت سوکھ گئی، عوام کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔

غذر ( عنایت ابدالی) غذر کے گاوں پیوکش میں آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے اعلی حکام، ایریا منیجر اور وزیر سیاحت فدا خان فدا کے فرنٹ مین ٹھیکہ دار کی مرہون منت سے قابل کاشت زمینیں بنجر اور ہزاروں درخت سوکھ گئی۔  تفصیلات کے مطابق پیوکش کے عوام نے تین میہنہ پہلے اس اہم مسلے کی حل کیلئے متعلقہ ادارے کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا تو کہا گیا کہ نہ ہی غیر قانونی ٹھیکہ نہیں دیا گیا ہے اور نہ منصوبے کو ادھورا چھوڑنے میں کوئی صداقت ہے لیکن حقیقت یہ ہے متعلقہ ٹھیکدار نے اہلیان پیوکش کے جعلی دستخطوں کے ذریعے فنڈز نکال لیا ہڑپ کرلیا ہے۔

اس معاملے پر آغاخان فاونڈیشن اور حکومت کی مکمل خاموشی سے تنگ آکر اہلیان پیوکش تھنگئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc