شاہراہ کھرمنگ کے خطرناک موڑوں کی کٹائی کا کام گزشتہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار، کنٹریکٹرز غائب عوام پریشان۔

کھرمنگ( نامہ نگار) شاہراہ کھرمنگ کے مختلف مقامات پر خطرناک موڑوں کی کٹائی کا کام گزشتہ کئی ماہ سے تعطل کے شکار ہیں متعلقہ ٹھیکداروں کی جانب سے کئی اہم موڑ کی کٹائی کرکے ایسی ہی چھوڑا ہوا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ کھرمنگ غاسنگ کے مقام پر(نقپو پڑی) جہاں سڑک تنگ ہونے کے سبب کئی بار حادثات ہوچُکے ہیں لیکن اس موڑ کی کٹائی بلکل ہی سُست روری کے شکار ہیں، اسی طرح کمنگو کے مقام پہ خطرناک موڑ کی کٹائی کا کام تین ماہ مکمل ہونے کے باجود مکمل نہیں ہوسکا لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔
یاد رہے آج سے تین سال پہلے عین اُسی جگہ پر سڑک تنگ اور کھنڈرات کی وجہ سے الزھرا کالج سکردو کی ایک بسکو حادثہ پیش آکر چھے قیمتی جانیں جائیں ضائع ہوئی تھی۔

ڈی سی کھرمنگ کو چاہئے کہ اس معاملے میں کوتاہی اور سُستی بھرتنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن کریں اور زیر تعمیر تمام سڑکوں کو تعمیراتی معیار کے عین مطابق مکمل کرائیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc