ہربن کے چند لوگوں نے جھاڑیوں کو آگ لگا کر ہمارے خلاف ایک لاکھ فٹ لکڑی کی آتشزدگی کا مقدمہ درج کردیا۔ عمائدین تھور چلاس۔

چلاس (نامہ نگار ) چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائدین تھور نے کہا ہے کہ ہربن کے چند سازشی عناصر ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، جو دیامر بھاشا ڈیم کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہربن کے چند لوگوں نے جنگل میں جھاڑیوں اور ٹائروں کو آگ لگا کر ہربن تھانے میں رپورٹ درج کروائی کہ ایک لاکھ بیس ہزار فٹ دیار کی لکڑی کو آگ لگادی گئی ہے اور اس ایف آئی آر میں تھور سے تعلق رکھنے والے ایک درجن افرادکو نامزد کر دیا جو علاقے میں موجود ہی نہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سارے میں معاملے کوہستان انتظامیہ اور پولیس شرپسندوں سے ملی ہوئی ہے۔

اُنہوں حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی چھان بین کریں اور سی پیک کے راستے میں شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کریں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc