چلاس میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے کریک ڈوان شروع۔ متعدد سرکاری اور پرائیوٹ گاڑیاں بھی پکڑلیئےگئے۔

چلاس (پ ر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دیامر کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری وغیر سرکاری گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن شروع کردیا۔ایکسائز کے اہلکاروں نے شہر کی مختلف جگہوں پر ناکے لگا کرکئی گاڑیوں کو بند کر دیا۔جن سرکاری محکموں کی گاڑیوں کوبند کیا گیا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہ تمام سرکاری محکموں کو بارہا تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے خطوط لکھ چکے ہیں اور زیادہ تر سرکاری محکموں کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔اہلکاروں نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات عمل کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc