تازہ ترین

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل ڈیولپمنٹل ورکنگ پارٹی کا تیسرا جلاس ،اہم منصوبوں پر غورخوص

گلگت(پ ر)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل ڈیولپمنٹل ورکنگ پارٹی کا تیسرا جلاس منعقد ہوا جس میں2018-2019سالانہ ترقیاتی پروگرام میںشامل21منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا۔ اور جانچ پڑتال کے بعد ان منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ چیف سیکرٹری جو کہ جی بی ڈی ڈبلیو پی کے چئیر مین بھی ہیں نے بتایا کہ زیر غور منصوبوں سے بنیادی سماجی اور اقتصادی اعشاریے بہتر کرنے میںمدد ملے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریبا دو ارب 67 کروڑ سے زائد وسائل کے استعمال سے 56کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہو نگی۔ 145کلومیٹر سڑکیں میٹل کی جائیں گی، جب کہ 37کلومیٹر سڑکیں کشادہ کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ 2 چھوٹے پل اور دو آر سی سی پل بھی تعمیر کیئے جائیں گے۔ جس میں 240میٹر کا ایک پل دریائے ہوشے پر تعمیر کیا جائے گا،۔ مزید برآں بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری اور ضلعی عدالتوں کے لیے رہائشی اور غیر رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے اقدمات اٹھائے جائیں گے۔ ان منصوبوں کے فوائد بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 2 لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کو بلا واسطہ فائدہ ہوگا۔ جو کہ گلگت بلتستان کی کل آبادی کا تقریبا 18فی صد بنتا ہے۔ عام عوام کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان آرمی کو بھی نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار آٹو کیڈ انجنیئر ، 6 سول انجنیئر ز ایک سروئیر ، 7 ورک منشی اور تین ماٹر میٹ کی نوکریاں بلواسطہ پیدا ہونگی۔ جبکہ بہت زیادہ skilled اور semi skilled افرادی قوت کے مواقع پیدا ہونگے۔جی بی ڈی ڈی ڈبلیو پی میں شامل منصوبوں کی تفصیل درج زیل ہے۔ روندو سب ڈویژن میں ٹرانسفارمرز کی TD lلائئیز کی توسیع و بہتری، عالم بریج سے جگلوٹ تک سڑک کو میٹل کرنے کا منصوبہ، ہالالے پل سے مٹھات نالے اور دیامری نالے تک سڑک کی تعمیر، داریل اور تانگیر کے مین روڈز کو کشادہ کرنے کے لیے فزیبلیٹی کا منصوبہ اور کھنر روڈ کی کشادگی کا منصوبہ، خپلو سے غواڑی تک سڑک کی میٹلنگ، دریائے ہوشے پر 240میٹر لمبے آر سی سی پل کی تعمیر اور دم سم سے کرمڈنگ تک چار کلومیڑ سڑک کی میٹلنگ ، راما سے بھکٹ تک سڑک کی میٹلنگ اور بومرائی سے بوبن تک سڑک کی کشادگی ، مپنو سے دوگئی اور زید موڑ سے منی مرگ تک سڑک کی میٹلنگ اور کشادگی۔ ہنزہ ڈسٹرکٹ میںخضر آباد سے خان آباد تک سڑک کی کشادگی اور میٹلنگ ، بلتستان میںا روندو روڑ کی کشادگی اور بہتری، شگر میں سڑکوں کی میٹلنگ ، منٹھوکھا آبشار تک سڑک کی میٹنگ اور منٹھوکھا سے رنگول تک سڑک کی تعمیر ، پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس سے لالک جان شہید کے مزار تک سڑک کی میٹلنگ ، سلپی سے گوکوش تک سڑک کی میٹلنگ ، گلگت شہر میں سڑکوں کی میٹلنگ ، روندو سکرد و میں بجلی کی ترسیل کی بہتری ، ضلعی عدالتوںکے لییء رہائشی اور غیر رہائشی مکانات کی تعمیر ، چیف سیکریٹری آفس میں جدید خودکار نظام( آفس آٹومیشن) کی تنصیب ۔ اس کے علاوہ اعلی سطحی میٹنگ میں Sustainabnle Develoment Goalsکے چار اہم منصوبے بھی منظور کیے گئے۔ جس میں سے سب سے پہلا گلگت شہر میں سڑکوں کی تعمیر، دوسرا چلاس میں سڑکوں کی تعمیر ، تیسرا منصوبہ داریل میں سڑکوں کی تعمیر، اور چوتھا اہم منصوبہ ضلع ہنزہ میں سڑکوں کی تعمیر کا ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے تمام متعلقہ محکموں کو حکم دیا کہ بغیر تعطل اور تندہی کے ساتھ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک جلد از جلد پہنچ سکیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*