تازہ ترین

گورنمنٹ پرائمری سکول تھورگو باشہ شگر میں اساتذہ غائب ،سکول لاوارث ہوگئے۔

شگر(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول تھورگو میں اساتذہ غائب سکول لاوارث ہوگئے۔ سکول میں تعینات ایک ٹیچرکاتبادلہ کردیاگیا,متبادل ٹیچرابتک تعینات نہیں کیا,ایک ٹیچرکی ٹرانسفرسے دوسراکئی دن سے غائب,اسکول کوتالالگ گیا,تفصیلات کیمطابق پرائمری سکول تھورگوباشہ میں تعینات ایک استادکی تبادلے سے دوسرابھی کئی دن سے غائب ہے,کئی دن گزرنے کے باوجودتبادلہ کیے گئے استادکے بدلے میں دوسراٹیچربھی تعینات نہیں کیاگیا,میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے والدین کاکہناتھاکہہ غائب استادکیخلاف کاروائی نہ کرنااورتبادلہ کیے گئے استادکے جگے پرمتبادل استادتعینات نہ کرنامحکمہ تعلیم شگرکی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے,ان کامزیدکہناتھاکہ ٹیچرزنہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کامستقبل داوپرلگنے کاخدشہ ہے,انہوں ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن شگراورمتعلقہ ڈی ڈی اوسے درخواست کی ہے کہ جلدازجلداستادکامتبادل فراہم کیے جائیں جبکہ غیرخاضراستادکے خلاف کاروائی کی جائیں,واضح رہے اسکول بندرہنے کایہ پہلاواقعہ نہیں اس سے پہلے بھی کئی باراساتذہ کی غیرخاضری کی وجہ سے سکول بند رہ چکاہے

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*