ضلع کھرمنگ کے موضع منٹھوکھا میں ایک ہی مسلک کے دو گروہوں میں تصادم، محرم الحرام کے مجالس تین حصوں میں تقسیم ہونے کا خدشہ۔ ضلعی انتظامیہ اس تمام معاملے سے بلکل ہی بے خبر۔

کھرمنگ( پ،ر) موضع منٹھوکھا میں ہر سال محرم سےپہلے ایک ہی مسالک کے لوگوں میں سیاسی اور انفرادی اختلافات کی بنیاد پر جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔ حسب سابق اس سال بھی عید غدیر کے مبارک موقع پر مقامی فسادیوں نے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور عید غدیر کے مبارک دن کو جھگڑے فساد پر بدل کر رکھ دیا۔ اب چونکہ محرم الحرام کا مہینہ قریب ہے اور عمائدین علاقہ جنہوں نے کبھی بھی مخلصانہ طور پر اس قسم کے مقامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی جس کے سبب اس سال سے محرم الحرام کے مجالس بھی تین گروہوں میں تقسیم کیا جارہا ہے، ایک بار پھر غیر مخلصانہ مصالحت کے ذریعے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ محرم الحرام کی عزت احترام کو یقینی بنانے کیلئے اس معاملے کی چھان بین کریں اور علاقے میں ذاتیات کی جھگڑوں کو گاوں کے سطح پر پھیلا کر محرم الحرام کے تقدس پامال کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قانون کے مطابق کڑی سزا دیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc