نگر میں ہوپر فیسٹول کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، گلگت بلتستان کے قومی ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

نگر( پ،ر) نگر میں ہوپر کلچرل فیسٹول کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس فیسٹول میں گلگت بلتستان خاص طور نگر کے فنکاروں اور دستکاروں نے رسہ کشی، تلوار ڈانس،شرما سازی،پٹو سازی اور دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا۔

فیسٹول میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے جیمز اور جیولری کے سٹالز بھی لگائے گئے اور جنگ آذادی گلگت بلتستان کے ہیرو کرنل مرزا حسن خان، راجہ بابر خان اور احسان علی مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور گلگت بلتستان کو ڈوگرہ سلطنت سے الگ کرنے میں اُن تاریخی کردار پر بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے گلگت بلتستان میں جنگ آذادی گلگت بلتستان کے گمنام ہیروز کا ذکر اور آذادی گلگت بلتستان میں اُن کے کرادر کو ایک سازش کے تحت ختم کیا جارہا ہے۔ اس ماحول میں اس طرح کے ایونٹس میں قومی ہیروز کا ذکر کرنا یقینا نیک شگون ہے۔

 

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc