کھرمنگ غاسنگ کے گاوں آخونپہ میں واٹر سپلائی سکیم کھٹائی میں پڑ گیا عوام پینے کی صاف پانی کیلئے پریشان متعلقہ ادارے خاموش۔

کھرمنگ ( پ،ر) موضع غاسنگ کے گاوں آخونپہ کیلئے مختص واٹر سپلائی سکیم پراجیکٹ متعلقہ ٹھیکدار کی لاپروائی کے سبب کھٹائی میں پڑھ گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ اٹھارہ لاکھ کے اس پراجیکٹ من مانی کی وجہ سے آخونپہ کے عوام جو ایک طرف دریائے سندھ کی ظالم طغیانوں کے سبب مسلسل زمینوں کی کٹائی کی وجہ سے پریشان ہیں دوسری طرف عوام پینے کی صاف پانی کیلئے ترسنے پر بھی مجبور ہیں۔

عمائدین گاوں کے مطابق یہ واٹر چینل اُن کے محلے کیلئے مخصوص ہونے کے باوجود تو راستے میں ہی کچھ لوگوں کی نذر ہو گئی اور پانی متعلقہ گاوں تک پہچنے سے پہلے سیاسی بنیادوں پر لائن تقسیم ہوگئی جس کے سبب اُن کے گاوں تک پانی کی رسائی ممکن نہیں رہی۔

متعلقہ ٹھیکدار نے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے جو لائن پچھایا تھا وہ بغیر کسی پانی کے کرپشن اور اقرباء پروری کی ایک داستان بنی ہوئی ہے۔

گاوں کے عوام نے محکمہ کے اعلی حکام سے اپیل ہے اس اہم ایشو پر فوری نوٹس لیں۔۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc