ٹاؤن ایریا چھلت نگر کے دو معلق پلوں سمیت ہیڈ کوارٹر تا زیرو پوائنٹ نگر تک ۶ کلومیٹرروڑ صرف ایک درجن قلیوں کے حوالے ، دونوں معلق پل جان لیوا ء اور 6کلومیٹر طویل سڑک کھنڈرات میں تبدیل ۔

نگر ( اقبال راجوا ) مین ٹاؤن ایریاء چھلت کے دو معلق پلوں سمیت ہیڈ کوارٹر تا زیرو پوائنٹ نگر تک ۶ کلومیٹرروڑ صرف ایک درجن قلیوں کے حوالے ، دونوں معلق پل جان لیوا ء اور 6کلومیٹر طویل سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو گیاہے صبح سویرے قلیوں کو بیلچے گنٹیوں سمیت کسی ایک کھنڈر کو گھارے مٹی سے بھرنے یا پل پر سے جھولتی گزرتی ٹریفک کو قابو کرنے کے لئے چوکیدار بٹھایا جاتا ہے۔ ہر گزرتی گاڑی اپنے آگے اور پیچھے دھول کے غبار آسمان تک اڑاتے گزرتی ہے ۔خواتین اور راہ گزرتے افراد اپنے منہ کو ڈھکنے یا کم از کم منہ پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ کروڑوں روپے روڑ توسیعی منصوبے اور RCCپل پر دو سال قبل کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ بر روڑ منصوبے کی منظوری کے بعد منصوبے پر ٹینڈر نہ ہونے کے سبب پہلے سے جاری کام کو معطل کیا گیا ہے۔ابھی بر ویلی روڑ توسیعی منصوبے پچھلے ایک سال سے التوا ء کا شکار ہے اور اس بہانے روڑ میٹلنگ کا کام بھی بند کرایا گیا ہے۔ اسی بہانے نگر مین ٹاؤن اریاء چھلت سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کو متصل کرنے والے مین روڑ پر کام کیلئے ایک درجن کے قریب قلیوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ اتنی بڑی آبادی اور میں ٹاؤن میں منصوبوں پر ٹینڈر نہ کرانے اور جاری کام کو تعطل کا شکار کرنے سے عوامی مشکلات میں اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ ٹاؤن ایریاء کے عوام اور یہاں مسائل کے حل کے لئے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع ں گر کے اس بڑے اور وسیع و عریض علاقے میں روڑ کی حالت سے نگر کی ترقی کا نام و نشان ناپید ہو جاتا ہے ۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بر ویلی روڑ پر فوری طور پر ٹینڈر کرایا جائے اور جاری میٹلنگ کے کام پر پابندی ختم کی جانے سمیت دونوں معلق پلوں کو پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے لئے محفوظ بنایا جائے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc