نگرضلعی پاسپورٹ آفس بھوت بنگلہ بن گیا ، افتتاح کے باوجود پاسپورٹ آفس میں کوئی بھی کام نہ ہونے کے سبب عوام پریشان حکام توجہ دے۔

نگر ( اقبال راجوا) ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل وزیر قانون گلگت بلتستان نے جعفر آباد نگر میں ضلعی پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کیا تھا۔ پاسپورٹ آفس میں کوئی بھی کام نہ ہونے کے سبب مکان بھوت بنگلہ بن گیا ہے ۔ علاقے کے لوگ تو دور کی بات مالک مکان بھی شام کے وقت اسی مکان کے نزدیک جانے سے گھبراتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے یہ ضلع نگر میں ضمنی انتخابات جیتنے کے لئے صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر محمد اقبال کی جانب سے ایک جھانسہ تھا۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ افتتاح کے دوران اسی دفتر سے متعلق عوام کو بتایا گیا تھا کہ اب ایک ہی کلک پر نگر کے ملک سے باہر جانے والے لوگوں کو ہر قسم کا پاسپورٹ تیار ملے گا۔لیکن آج تک پاسپورٹ ملنا تو دور کی بات کسی ایک دن بھی یہ دفتر کھولا ہی نہیں گیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب مشینری اور تمام دیگر ضروری اشیاء اسی دفتر میں نصب کی گئی ہے تو پھر عملہ کیوں تعینات نہیں کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی دفتر کے افتتاح کے بعد عوام کو اس دفتر سے سہولیات ملنا لازمی ہے لیکن عوامی مفاد کا کام نہیں ہو رہا ہے تو دفتر میں مشینری لگانا یا بلا وجہ کرائے دینے کا کیا فائدہ ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اسی دفتر میں فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے تاکہ موسم سرما اور ماہ محرم کے خصوصی عبادات کی ادائیگی کیلئے عراق ،ایران ،سعودی عرب اور شام وغیرہ جانے کے لئے آسانی باقاعدہ آغاز سے ہو۔ اگر اسی دفتر میں کام نہیں ہونا ہے تو دفتر کے باہر بورڑ تاریخ کار جلی حروف میں درج کر کے چسپاں کیا جائے تا کہ سائیلین اپنے کام کے سلسلے میں دوسرے علاقوں میں جائیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc