گلگت میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے زونل آفس کا باقاعدہ افتتاح ۔

گلگت( قیمت جان ہنزائی) اسٹیٹ لائف انشورنس گلگت زون کا افتتاح ڈوثرنل چیف اینڈ مارکیٹنگ اسٹیٹ لائف اظہر حسسن نے فیتہ کاٹ کے باقیدہ طور پر کیا۔ اس موقع پر زونل ہیڈ سردار بیگم کے علاوہ سکٹر ہیڈ سخی مدد سکٹر ہیڈ سکردو اکبر علی ایریا مینیجرز سیلز مینیجرز اور فلیڈ فورس نے شرکت کی ڈوثرنل چیف اینڈ مارکیٹنگ اظہر حسسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی گلگت زون کو بنانے مے مرحوم شیر غازی کا کردار ہے انھوں نے یہاں پے یہاں پر اسٹیٹ لائف انشورنس کی بنیاد رکھی آج مجھے خوشی ہے ان کے شریک حیات اس زون کے سربراہ ہیں یہ زون تمام فلیڈ فورس کی محنت کا صلہ ہے اظہر حسسن نے کہا پاکستان میں اس ادارے سے بڑھ کر کوئی ادارہ موجود نہیں آپ کو اس ادارے پر فخر ہونا چاہے۔ اسٹیٹ لائف 823 ارب کے اثاثہ جات کے مالک ہیں، اسٹیٹ لائف نے اس سال 77 ارب حکومت پاکستان کو کما کے دی یہ سب فلیڈ فورس کی محنت کا نتیجہ ہے آپ کو ادارے پے فخر ہونا چاہے کی آپ اس ادارے کے ساتھ وابستہ ھیں انھوں نے کہا کی ہم کارکنوں کی فلاح و ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں اس سال گلگت زون فنکشنل ہو گا یہاں پیمنٹ، ڈاکومنٹ بنے گے یہاں سے ہی کمیشن چیک مل جائے گے آپ کے مسایل یہاں سے حل ہونگے اب یہ آپ پہ ذمداری عائد ہوتی کی اس زون کو کس طرح ترقی دینی ہے آپ جانتے ھیں آج تک کشمیر زون نہیں بنا لیکن ہم نے گلگت زون کو بنایا جو کہ شیر غازی مرحوم کا ایک خواب تھا اور اس خواب کو حقیقت کا روپ دیا شیر غازی مرحوم سے جتنے وعدے کیے ان سب کو میں نے پورے کئے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc