ڈاغونی گانچھے میں غیر معیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی،کئی سو کلوگرام غیر معیاری اور مضر صحت کوکنگ آئل پکڑے گئے۔

گانچھے ( نامہ نگار) محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خپلو میں غیر معیاری اور مضر صحت مواد غذا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان میں کئی سو کلو مضر صحت کوکنگ آئلز پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ انسپکٹر خپلوکوخفیہ اطلاع ملا کہ ڈاغونی میں کھلے عوام غیر معیاری اور مضر صحت پکوان تیل فروخت کیا جارہا ہے جس پر اے سی خپلو فیاض احمد نے فوڈ انسپکٹر اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے ذائد کھلے پکوان کے ڈرمز پکڑ لیا۔ انتظامیہ موقع پر کاروائی کرتے ہوئے دوکاندار کو بھی گرفتار کر لیا جس کی اطلاع ملنے پر رات گئے وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی اپنے حلقے کے دوکاندار کو بچانے کے لئے سٹی تھانے پہنچ گئے وزیر تعلیم دوکاندار اور اس سے ملنے والے کھلے پکوان چھڑا کے لے جانے کی کوشش کرتے رہے تاہم ضبط شدہ مال اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے واپس کرانے سے انکار کرنے کے بعدوزیر تعلیم کے سیاسی سپورٹر دوکاندار کو شخصی ضمانت پر رہا کرا کے لے گئے۔

یاد رہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں دوکانداروں کی جانب سے غیر معیاری جعلی مشروبات اور مواد غذا کی فروخت عام سی بات ہے لیکن ابھی تک محکمہ خوراک کی جانب سے عملی طور پر ایکشن نہیں لیا جارہا، جس کے سبب عوام میں کئی قسم کی بیماریاں پھوٹ رہی ہے۔ بلتستان انتظامیہ کو چاہئے کہ ہر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر کوالٹی اینڈ پرائس چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc