ْْکرگل لداخ کے مہاجرین کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔کرگل لداخ نیشنل فرنٹ کا مطالبہ۔

لندن( پریس ریلز) کرگل لداخ کے مہاجرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کرگل لداخ نیشنل فرنٹ یوکے کے زیر اہتمام لند ن میں ایک خصوصی میٹنگ کی گئی۔جس میں تنظیم کے چیرمین شاہد حسین کرگلی،سرگرم کارکن اخترعلی لداخی ،دلاور حسین شگری،یعقوب بلتی اور دیگر شریک اراکین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کرگل لداخ کے مہاجرین کیلئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ایک خصوصی نشست دی جائے اور پاکستان بھر کے جامعات اور سرکاری نوکریوں میں مہاجرین کرگل لداخ کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کریں ۔اراکین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سیاحت کی فروغ اور بچھڑے خاندانوں کو ملانے کیلئے سکردو کرگل،چھوربٹ،نوبرہ لداخ روڈ کھولا جائے۔
ان مطالبات کو عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں اگلی بار لند ن میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ریاست جموں کشمیر کے دیگر ریاستوں کے سیاسی اور سماجی رہنماوں کو کرگل لداخ کے مہاجرین سے ہمدردی کیلئے خصوصی دعوت دی جائے گی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc