اقبال حسن معمار کھرمنگ ۔ تحریر: ممتاز حسین آخونزادہ

کھرمنگ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی جناب اقبال حسن اقبال صاحب ایک غریب پرور شخص ہے۔ ان کو غریبوں کی مشکلات کا بخوبی علم ہے ، انھوں نے مختصر وقت میں کھرمنگ ضلع کیلیے ریکارڈ اربوں روپوں کا فنڈز لیکر ضلع کے تعمیر و ترقی کا کام آغازکردیاہے، ہمایوں پل سے کھرمنگ اولڈینگ تک روڈ کو کشادہ کرنے ،خطرناک چڑھیاں ختم کرنے ، پل بنانے اور روڈ پر کارپٹنگ کا کام بھی کیا جائیگا۔ کھرمنگ کی تاریخ میں ایک سال کے اندر اربوں روپوں کا فنڈز لانا ان کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ LGRD کے ذریعے ہر گاوں اور محلات میں فلاحی کام کیا جارہاہے ، جس کے تحت چھوٹی بڑی نہریں نکالنا، صاف پانی کی فراہمی ، گلیوں اور کم لاگت پر بنے والی سڑکوں کا تعمیراتی عمل جاری ہے۔ مجھے بعض محلات دیکھ کر بہت حیرت ہوئی ۔ اس طرح کی سہولتیں بڑے شہروں کے لوگوں کو میسر نہیں ہیں جو حفیظ الرحمان کی قیادت میں اقبال حسن نے کھرمنگ کے لوگوں کو دیا جارہاہے۔حقیقی تبدیلی لانے اور لوگوں کی مشکلات کو کسی حد تک کم کرنے پر میں حفیظ الرحمان صاحب کا اور اقبال حسن کا مشکور و ممنون ہوں۔تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں بھی نمایاں کام کرنے کی امید ہے، سب سے اہم مسئلہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کا ہے ، حالیہ دنوں میں ضلع کے مستقبل کے سلسلے میں لوگ پریشان ہیں۔ لوگوں کی تشویش کو دور کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ۔ امید ہے عوام کے بہترین مفاد میں کوئی مناسب فیصلہ کیا جاے۔ جناب ناشاد صاحب سے ان کے ووٹرز کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ اگر منظور ٹھیکیدار صاحب کو پاکستان انجنئرینگ کونسل سے سرٹیفکیٹ ملا ہے تو داپا روڈ پر کام شروع کردیں تو مہربانی ہوگی ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc