سرکاری اداروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے قانون ساز اسمبلی میں قراداد منظور۔

گلگت (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کی جانب سے عارضی ملازمین کی نتخواہوں میں اضافے کیلئے ایوان میں ایک قراداد پیش کیا۔ اس قرا داد کی مخالفت نہیں کی جس پر سپیکر نے قرارداد کی متفقہ منظوری کا اعلان کیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ  وفاقی حکومت نے عارضی ملازمین ا ور مزدوروں کی کم سے کم اجرت پندرہ ہزار روپے ماہانہ کی ہے جبکہ ہماری اسمبلی کے عارضی ملازمین کو ہر ماہ صرف دس ہزار روپے دئیے جاتے ہیں جو کہ ناکافی ہے اور یہ تنخواہ بھی بروقت ادا نہیں کی جاتی ہےتمام سرکاری محکمہ جات عارضی ملازمین کو ان کے بقایا جات بھی فی الفور ادا کئے جائیں اور کم از کم تنخواہ پندرہ ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے ،نیز گلگت بلتستان کے تمام عارضی سرکاری ملازمین کو مستقل کیاجائے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc