ایس سی او ڈیجیٹل ٹیلی فون ایکسچینج منٹھوکھا کھرمنگ کئی ماہ سے خراب ،مسلسل عوامی شکایات اور گزارشات کے باوجود کوئی پوچھنے والا نہیں۔

کھرمنگ( پ،ر)منٹھوکھا ڈیجیٹل ٹیلی فون ایکسچینج ضلع کھرمنگ نے ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سروس منقطع کیا ہوا ہے۔عوام کی جانب سے ایس سی او کے اعلیٰ حکام کو کئی بار درخواست دینے اور شکایات کرنے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں۔سروس بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہیں، اس ایکسچینج کا شمارکھرمنگ کے قدیم ترین ٹیلی فون سروس میں کیا جاتا ہے لیکن آج پورے گلگت بلتستان میں ایس سی او کی جانب سے DSLسروس فراہم کی گئی ہے لیکن یہاں کے عوام آج سے اس سروس سے محروم ہے۔ ضلع کھرمنگ کی اعلان کے بعد اس علاقے میں کئی سرکاری دفاتر بھی قائم ہوچُکے ہیں لیکن اس وقت یہ علاقہ چونکہ تمام تر مسائل مشترک ہونے کے باوجود سیاسی طور پر منقسم ہیں اور طاقتور مافیا سیاسی اثررسوخ کا استعمال کرکے سرکاری دفاتر کو انٹرنیٹ کا بہانہ بنا کر مہدی آباد اور طولتی منتقل کیا جارہا ہے جوکہ اس علاقے کے عوام کے ساتھ ذیادتی ہے۔
اہلیان علاقہ نے SCOکے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیلی فون ایکسچینج کو جلد بحال کریں اور یہاں DSLکے ساتھ ایس سی او موبائل سروس کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔ ورنہ انٹرنیت کے بہانے سے سرکاری اداروں کی یہاں مسلسل منتقلی پر بھر احتجاج کیا جائے گا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc