داریل ڈوڈیشال اور گلگت کے درمیان کارگاہ نالہ کی ملکیت کا تاریخی فیصلہ، ڈی سی گلگت نے گلگت کے حق میں فیصلہ سُنا دیا۔

گلگت(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ،کلکٹر گلگت محمد حمزہ سالک نے تاریخی فیصلہ صادر کرتے ہوئے اہلیان گلگت پشتنی باشندگان کی حق ملکیت تسلیم کرتے ہوئے داریل ڈوڈیشال کے عوام کو کارگاہ نالہ میں مویشی چرانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ہمیشہ کے لئے بے دخل کردیا گزشتہ سات سالوں سے کا کلانگ ماری بھی ادا کرنے کا حکم دیدیا موضع کارگاہ نالہ اہلیان گلگت کے پشتنی باشندگان کی ملکیت ہے جہاں اہلیان داریل ڈوڈیشال کے عوام اپنی مال مویشی چراتے تھے اور اہلیان گلگت کو کلانگ (ماری ) ادا کرتے تھے لیکن گزشتہ 7سالوں سے کلانگ ماری بھی ادا نہیں کرتے تھے اور چراگاہ کو خالی بھی نہیں کرتے تھے جس پر علاقے کے پشتنی باشندگان نے ڈپٹی کمشنر گلگت،کلکٹر گلگت کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی ڈپٹی کمشنر ،کلکٹر گلگت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد تمام شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں گلگت کے پشتنی باشندگان کی حق ملکیت تسلیم کرتے ہوئے داریل ڈوڈیشال کے عوام کو کارگاہ نالہ سے ہمیشہ کے لئے بے دخل کردیا اور مال مویشی چرائی پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے گزشتہ سات سالوں کا کلانگ (ماری ) بھی ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc