بلتستان اور استور کی طرف جانے والے سیاحوں کو گمراہ کرنے والے کون ہیں ؟معاملہ تحقیق طلب ہے۔

0 0

گلگت ( ٹی این این ) ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے قانون ساز اسمبلی میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ تھلچی کے مقام ایک بورڈ نصب ہے جس پر لکھا ہے کہ سکردو اور استور میں روڈ خراب ہیں سیاح وہاں نہ جائیں۔ اس سے پہلے عالم پُل پر سیاحوں کی رہنمائی کیلئے جو بورڈ لگایا ہوا ہے اسے بھی کئی بار اکھاڑ چُکی ہے۔ گلگت بلتستان کے بہت سے علاقوں میں حکومت کی عدم توجہی کے سبب سیاحت کو بے پناہ مسائل درپیش ہیں وہیں اس قسم کے گھناونی کام دراصل گلگت بلتستان کو علاقائت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ اس معاملے کی تحقیق کرکے ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سزا دینا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website