تازہ ترین

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس کوخصوصی خط۔ مشروط طور پر پچاس لاکھ کا اعلان۔

ہانک کانگ(پ،ر) اس خصوصی خط کو واٹس ایپ کے ذریعے  صداقت کشمیر نے اہم تک پونچایا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار کے نام کھلا خط
محترم جناب چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان

السلام علیکم
مزاج گرامی؟

آج آپ کو یہ خط لکھنا اس لیے ضروری سمجھا کے آپ پاکستان میں نظام عدل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تعمیر نو کے لیے بھی کوشاں ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا میں آپ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
آپ کی اپیل پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی بھی دیامر ڈیم کی تعمیر کے لیے پچاس لاکھ روپیہ دینے کا خواہشمند ہے۔
مگر ہماری چند شرائط ہیں جن کو منظور کیا جانا ضروری ہے
نمبر ایک: دیامر ڈیم کے نام سے لفظ “بھاشا” ختم کیا جائے کیونکہ یہ ڈیم ریاست جموں کشمیر کی اکائی گلگت کے ضلع دیامر میں بن رہا ہے اس لیے اس کے نام میں لفظ “بھاشا” لگانا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔
نمبر دو: اس ڈیم کو بنانے سے قبل گلگت و بلتستان حکومت سے معاہدہ کیا جائے کے یہ ریاست جموں کشمیر کی اکائی گلگت و بلتستان کی ملکیت ہوگا اور اس کی مالک گلگت و بلتستان کی عوام ہوگی اور اس ڈیم سے پیدا ہونے والی (عوام علاقہ کی ضرورت سے زائد) بجلی پاکستان خریدے گا۔
لہذا اس ڈیم کا تمام تر انتظام و انصرام کنٹرول گلگت و بلتستان حکومت کے پاس ہوگا۔
تمبر تین: ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے لوگوں کو گلگت و بلتستان میں ہی دوبارہ آباد کیا جائے گا اور آباد کاری کے لیے ان کو مناسب معاوضہ ڈیم کی تعمیر شروع ہونے سے قبل ادا کیا جائے گا۔
اگر ہماری یہ تین شرطیں منظور کر لی جاتی ہیں تو میں صداقت مغل کشمیری اپنی جیب سے اور اپنی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نطریاتی کی طرف سے پچاس لاکھ روپیہ ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں دونگا اور اپنی جماعت کے اراکین کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں مقیم ریاستی باشندوں سے بھی ڈیم کی تعمیر میں فنڈ جمع کرنے کی اپیل کرونگا اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی ڈیم کی تعمیر کے لیے باقائدہ مہم چلائے گی۔
یہ ڈیم چونکہ ریاست جموں کشمیر میں تعمیر ہو رہا ہے جوکہ متنازعہ ہے اور جس کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اگر ہماری شرطوں پر عملدرآمند نہیں ہوتا تو اپنے وطن میں زبردستی ڈیم کی تعمیر کے خلاف مزاحمت کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں جو ہمیں عالمی دنیا نے دے رکھا ہے۔
امید ہے آپ میری گزارشات کا جواب ضرور دیں گے تاکہ ریاست جموں کشمیر کے لوگ بھی آپ کے نظام عدل سے مستفید ہوسکیں۔
اللہ نگہبان
آپ کا خیر اندیش
صداقت مغل کشمیری
ممبر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*