وزیر اعلیٰ کا خصوصی افراد سے خصوصی وعدہ لیکن خصوصی افراد کے ادارے نے وزیر اعلیٰ کے وعدے کی دھجیاں اُڑا دی۔

گلگت( نامہ نگار)سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت کی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے احکامات کی دھجیاں اُڑا دی۔ ادارے کی جانب سے مورخہ اُنتیس اگست ایک مقامی اخبار میں خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے ایک اشتہار شائع کیا لیکن اُس اشتہار میں اسپیشل افراد کے لئے مختص کوٹے کا ذکر تک نہیں۔
اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون جناب اورنگزیب ایڈوکیٹ کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی میں پچیس اگست کو محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں آئندہ ہونے والی تقرریوں میں نابینا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا.لیکن اشتہار دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی پارلیمانی کمیٹی کی واضح ہدایات کو یکسر طور پر مسترد یا نظر اندازکیا ہے۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc