تازہ ترین

پی آئی اے کا کرایوں میں اضافے کا اعلان گلگت بلتستان اسمبلی کی توہین ہے۔اراکین اسمبلی ہوش کے ناخن لے ۔سماجی رہنما

کراچی(سٹی رپورٹر) گلگت بلتستان میں سیاحتی سیزن شروع ہوتےہی پی آئی اےحکام کی طرف سے کرایوں میں اضافہ کرنا باعث تشویش ہے۔گلگت بلتستان میں عوام کی اکثریت کا زریعہ معاش سیاحت کے شعبے سے چلتے ہیں لیکن عین وقت پی آئی اے کے حکام نے گلگت بلتستان اسمبلی کے قراداد کو پس پشت ڈال کر کرایوں میں بے انتہا اضافہ کی ہے۔جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کےشعبے اور عوام کی بڑی تعداد متاثر ہو نگے ۔یہ بات نوجوان سماجی رہنما و صدر پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران نے کرایہ کم کرنے کی قرداد پاس کیا تھا لیکن پی آئی اے حکام نے اس قرداد کو نظر انداز کر کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے جو معزز ایوان اور گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہے انہوں نے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوٸے کہا کہ عوام کیلئےنہیں سہی تو اپنے اور معزز ایوان کی عزت کیلئےتوانا آواز بن کر اٹھ کھڑےہو۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*