تازہ ترین

وزیر اعلیٰ کا دورہ نلتر، 18میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی بحالی کے کام میں تیزی لانے اور اس حوالے سےضرورت کے مطابق رقم فراہم کرنے کا اعلان۔

گلگت(سرکاری ذرائع ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری برقیات اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ 18میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ کی بحالی کے کام میں تیزی لائی جائے۔ 4مئی سے قبل گلگت کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 18میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ کی بحالی کےلئے ساڑھے 3کروڑ کی رقم فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن 18میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ کے بحالی کے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بحالی کے کام کرنے والے چائینز انجینئرز اور دیگر عملے کے کام کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو محکمہ برقیات کی جانب سے بحالی کے کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 18میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ کے چینل سے متاثرہ لوگوں کے مسائل سنیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت متاثرہ34گھرانوں کے بھرپور مدد کرے گی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے متاثرہ 34گھرانوں کو محفوظ مقام پر آباد کرنے کےلئے سروے کرایا جائے گا۔ حادثات سے بچاؤ کےلئے اقدامات کئے جائیں گے کمیونٹی ،محکمہ برقیات اور انتظامیہ کے مابین ہونے والی سفارشات کی روشنی میں متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے جو مسائل حل کرنے کےلئے مخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔ نلتر پائین سکول کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کےلئے احکامات دیئے گئے ہیں نلتر پائین سکول کو ماڈل سکول بنایا جائے گا۔ نلتر کا ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے جی ڈی اے کے حدود کو نلتر تک وسعت دی گئی ہے نلترایکسپریس وے ڈیڑھ سال میں تعمیر کیا جائے گا۔ کمیونٹی کی تعمیر و ترقی کےلئے منصوبے شروع کئے جاچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ نلتر کے عوام کو معاشی طور مستحکم کرنے کےلئے وزیر اعلیٰ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گاجس کےلئے اخوت کا دفتر جلد نلتر میں کھولا جائے گا۔ پرائیویٹ سودی نظام کے خلاف قانون سازی کی جاچکی ہے پرائیویٹ سودی کاروبار کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے کسی بھی علاقے میں پرائیویٹ سودی کاروبار کرنے والوں کےخلاف حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے اور ان کی نشاندہی کی جائے۔ نلتر میں سیاحت، زرعت اور فش فارمنگ کے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نلتر پائین میں کمیونٹی اور سکول جانے والے بچوں کے مسائل دریافت کئے اور کہا کہ حکومت دور دراز علاقوں میں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کےلئے اقدامات کررہی ہے۔ نلتر پائین میں گورنمنٹ پرائمری سکول کی تعمیر کےلئے سیکریٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 16میگاواٹ نلتر فیزIIIکے جاری کام کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ نلتر فیزIIIکے کام میں تیزی لائی جائے۔ جون2019تک 16میگاواٹ نلترفیزIIIکے کام کومکمل کیا جائے جس کےلئے پلان تیار کیا جائے۔ مقام افراد کو غیرفنی ملازمتوں میں ترجیح دی جائے۔ حکومت چائینز انجینئرز اور کام کرنے والوں کو سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ ماہانہ بنیادوں پر زیر تعمیر پاور پروجیکٹس کا معائنہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نلتر بالا میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہا کہ نلتر بالا سکول میں مقامی اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اساتذہ کو پابند کیا جائے گا کہ سکول میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مقامی افراد کی جانب سے ٹرانسفارمرز کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر نلتر بالا کےلئے 2ٹرانسفارمرزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نلتر بالا ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کرنے کے احکامات دیئے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*