تازہ ترین

شاباش اقبال حسن، آفرین ڈی ڈی حیدری، اساتذہ کے تبادلے مساوات پر مبنی ہے۔ تحریک انصاف کھرمنگ ۔

کھرمنگ (سکندر علی زرین) تحریک انصاف نے کھرمنگ میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے کو مساوات اور انصاف پر مبنی عمل قرار دیا۔ سید امجد علی زیدی کا کہنا ہے کہ ایک عرصے بعد کھرمنگ میں غیر سیاسی بنیادوں پر ضرورت کے مطابق اساتذہ کے تبادلے ہوئے ہیں۔ اس بہتر تعلیمی پالیسی کی تشکیل پر صوبائی وزیر اقبال حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد حیدری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شاباش دیتا ہوں اور آفرین کہتا ہوں۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کھرمنگ کے کلیدی رہنما امجد علی زیدی نے کہا کہ 160 اساتذہ کو مکمل میرٹ اور تعلیمی ضروریات کے مطابق ٹرانسفر کیا گیا ہے. تقریبا 10 سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کھرمنگ میں پیشہ وارانہ طریقے سے اساتذہ کے تبادلے کئے گئے ہیں. اس منصفانہ عمل سے کھرمنگ تعلیمی میدان میں آگے بڑھے گا. امجد زیدی نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد حیدری کی علاقے میں تعلیمی خدمات قابل قدر ہیں. بلا امتیاز اساتذہ کا پوسٹنگ پروپوزل بنا کر انہوں نے قابل تحسین کام کیا ہے. تحریک انصاف اس ٹرانسفر پروپوزل کی مکمل تائید کرتی ہے. امجد زیدی نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر اقبال حسن کا اس معاملے میں مداخلت نہ کرنا قابل تعریف عمل ہے. شفاف انداز میں ہونے والے ٹیچرز ٹرانسفر کے عمل میں اقبال حسن کا بھی کوئی کردار ہے تو انہیں شاباش

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*