تازہ ترین

ڈسٹرک ہیڈکوارٹر کھرمنگ کیلئے رسہ کشی جاری، کھرمنگ مسائلستان بن گیا،عوامی نمائندے غائب ،ضلع بھر میں مچھلی بازار کا سماں۔

کھرمنگ (نامہ نگار) ڈسٹرک کھرمنگ کی ہیڈکوارٹر کی رسہ کشی اس وقت عوامی مسائل سے ذیادہ اہم نظر آتا ہے، ضلع کھرمنگ میں ہیڈکوارٹر کا مسلہ کچھ مقامی سیاست دانوں کیلئے وجہ شہرت بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف ضلعی سرکاری دفاتر کیلئے رسہ کشی بھی جاری ہیں مہدی آباد سے لیکر طولتی تک پھیلے سرکاری دفاتر موصلات کی عدم دستیابی کے سبب عوام کیلئے ایک پیچیدہ مسلہ بنا ہوا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ضلع شگر میں پاسپورٹ آفس کا قیام بھی عمل میں آیا ہے لیکن کھرمنگ کے نام پر سیاست کرنے والوں کو ابھی محلے کی سیاست سے باہر آنے کا ابھی تک موقع نہیں ملا۔ کھرمنگ ضلع کی اعلان کے وقت گوہری میدان کو ضلعی ہیڈکوارٹر کیلئے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری ہواتھا لیکن علاقائی مفاد پرستی کی سیاست کے بھینٹ چڑھ گئے۔ کچھ لوگوں نے اس میدان کیلئے معاوضہ دلانے کی کوشش کرنے کے بجائے سیاسی اور مقامی بیوروکریسی کی طاقت سے ہیڈکوارٹر مخصوص علاقے میں لے جانے کی اُنکی یہ کوششیں تو بے سود ثابت ہوئی لیکن اس وقت اُن سازشی عناصر کی زمینوں کو بھی بغیر کسی معاوضے کے سرکاری استعمال میں لانے کا فیصلہ ہوچُکا ہے۔

کمشنر بلتستان کو چاہئے کہ اس اہم ایشو کی طرف توجہ دیں اور کھرمنگ ضلعی ہیڈکوارٹر کا فیصلہ ہونے تک مہدی آباد سے کھرمنگ بلامیک تک نیٹکو ویگن سروس چلائیں تاکہ عوام کیلئے منقسم دفاتر تک آنے جانے میں آسانی ہو۔

 

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*