تازہ ترین

پیسے لیکر ترقیاتی کام مکمل نہیں کرنے والے ٹھیکدار جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کی تیاری کریں۔ کمشنر دیامر کا دبنگ اعلان

استور(سبخان سہیل)استور میں زیر التوء پروجیکٹس کو مکمل کرانے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ جن ٹھیکدروں نے پیسے لینے کے بعد کام مکمل نہیں کیا ہے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کی تیاری کریںکسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں ملے گی سرکاری محکموں کے سربرہان بھی اپنے اپنے دفاتروں میں حاضری کویقینی بنائیں کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ۔ کمشنر دیامر استور سید عبدالواحید شاہ اور ڈپٹی کمشنر استور ولی خان نے استور کے مختلف پروجیکٹس کو مکمل کرنے کی ٹھان لیا آج سے استور کے مختلف زیر تعمیر اور زیر التوء پروجیکٹس کی انکوری اور سائٹ ویزٹ کرنا شروع کیا ہے شدید بارش اور برف بھاری کے باعث کمشنر دیامر استور سید عبدالوحید شاہ نے ضلع استور میں محکمہ ورکس سمیت دیگر محکموں کے سربرہان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ کمشنر دیامر استور سید عبدلوحید شاہ سے پریس کلب استور کے صدر سبخان سہیل کی سربراہی میںہونے والی ملاقات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استور میں درجنوں ایسے پروجیکٹ ہیں جن پیمنٹ ہوچکی ہے مگر سائٹ میں کام مکمل نہیں ہوا ہے محکمہ تعمیرات اور برقیات سے مختلف پروجیکٹس کی پیمنٹ لینے کے بعد کام مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔آج سے ہم نے مختلف پروجیکٹس کی انکوریاں شروع کیا ہوا ہے بہت جلد زیر تعمیر اور زیر التوء پروجیکٹس کی مکمل چھان بین کے بعد مکمل رپورٹ سامنے لائیں گے ۔ کسی کو بھی ہر گز ایسا کرنے کہ کوئی اجازت نہیں دیں گے کی سرکار سے پیسے لینے کے بعد کام مکمل کئے بغیر وہ پیسے ہضم کریں ۔ جس جس ٹھیکددرا نے محکموں سے پیسے لینے کے بعد کام مکمل نہیں کیا ہے اور کام ناقص کیا ہے وہ جیل جانے کے لیے تیار رہیں ہم نے کسی کو سیاسی بنیاد پر یا کسی اوربنیاد پرچھوٹ ہرگز نہیں دینا ہے ۔ استور میں جو بجلی کا موجود بحران کو قابو پانے کے لیے اصل وجوہات کو سامنے لانے کے لیے بھی انکوری کی جائے گی جن پروجیکٹس پر سالانہ لاکھوں روپے صرف رپیرنگ کے لیے دئے جاتے ہیں وہ اصل میں سائٹ میں کام ہوتا بھی ہے یا نہیں اس کے لیے موقعے پر جاکر چیکنگ کریں گے ۔ استور ویلی روڈ پر کام تیز کرنے کے لیے مزید اقدمات کررہے ہیں تاکہ آگے سیزان میں سیاحوں کی آمد میں کوئی روکاوٹ نہیں پیدا ہو۔ استور میں مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے ایکسین محکمہ ورکس سردار عالم نے بھی کمشنر دیامر استور ڈویژن کو اس موقعے پر تفصیلی بریفینگ دی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*