تازہ ترین

خارجہ پالیسی میں کوئی کنفیوز ن نہیں ،بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور کلبھوشن اس کا ثبوت ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کرم ایجنسی میں افغانستان سے ہماری افواج پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 5 جوان شہید ہوئے جب کہ ایک سپاہی کو اغوا کر لیا گیا، پاکستان نے اس مرحلے پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی کنفیو زن نہیں ہے، ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہمارے اپنے ملکی مفادات ہیں، کسی ملک کےساتھ غلط فہمیوں کی وجہ اس کے مفادات کو نہ ماننا ہے۔ امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا ہے، امریکا پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحرکت یکم مئی سے محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس معاملے پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔ برطانوی سرزمین پر نریندرمودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر رد عمل میں ترجمان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے، پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کررہا ہے۔ پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کابھارتی دعویٰ جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے جس کی کھلے عام اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ملوث امریکی فوجی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ ویانا کنونشن کے مطابق سفارتکاروں کو استثنا ہوتا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سفارتی استثنا پر رابطے کا انتظار ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*