تازہ ترین

بانی صدر بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، ممتار قوم پرست رہنما سید حیدر شاہ رضوی کی تیسری برسی کے موقع پر سکردو میں بڑا اجتماع۔

سکردو(نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان کے ممتاز قوم پرست رہنما، بانی صدر بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن مرحوم سید حیدر شاہ رضوی کی تیسری برسی انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بلتستان اسٹووڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام یاد گار شہداء سکردو پر عوامی اجتماع کا اہتمام کیا جس میں بلتستان بھر سے تعلق رکھنے والے تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ سیکرٹیری جنرل متحدہ مجلس عمل گلگت بلتستان آغا علی رضوی سے خصوصی طور پر شرکت کرکے سید حیدر شاہ کے سیاسی خدمات کو خوب سراہا اور اُن کے نظرئے کو نئی نسل کیلئے مشعل راہ قرار دے دیا۔ اس موقع پر بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماوں سمیت عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے اہم رہنماوں نےاپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے قومی حقوق کی حصول اور اس خطے کی سیاسی اور جعرافیائی اہمیت کے حوالے سے یوتھ کی تربیت اور اگہی کے حوالے سے سید حیدر شاہ رضوی کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ یاد گار شہدا پر جلسے کےبعد سول سوسائٹی بلتستان اور بلتستان اسٹوڈنٹسفیڈریشنکے رہنماوں نے قتل گاہ شریف میں اُن کے قبر جاکر خصوصی فاتحہ خوانی کی اور گلگت بلتستان کے سیاسی حقوق کی جدوجہد پر اُنہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے قبر کو بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پرچم کے ساتھ پھول چڑھایا اور قومی حقوق کی حصول کیلئے اُن کے بے لوث خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*