تازہ ترین

قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کپٹن شفیع نے نومل کے عوام کی حمایت کردی،اہم اعلان بھی کردیا۔

گلگت(چیف رپورٹر) قائد حزب اختلاف کیپٹن شفیع نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا ایک ایک انچ زمین یہاں کی عوام کی ملکیت ہے۔چلھمش داس نومل سمیت گلگت بلتستان کے تمام زمینوں کے تحفظ کرینگے گلگت بلتستان کے عوام کی ملکیتی زمین کے تحفظ کے لئے عہدے کی قربانی دینی پڑے تو قربان کرینگے کسی کو بھی زمین چھیننے نہیں دینگے لینڈ ریفارمز کمیٹی کو اس لئے قبول کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گی اگر اس طرح کی تاخیری حربے اپناتے رہے تو لینڈ ریفارمز کمیشن کو بھی مسترد کردینگے یہاں کوئی خالصہ سرکار زمین نہیں ہے الحاق پاکستان کے فورا بعد یہاں کے تمام دفاتر کو بھی معاوضہ دے کر حاصل کیا تھا چھلمش داس حکومت کو درکار ہے تو معاوضہ ادا کرکے لیا جائے۔زبردستی زمینوں پر قبضے کا عمل اب رکنا چاہیئے انھوں نے ان خیالات کا اظہار نومل چھلمش داس میں بیٹھے ہوئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن ممبران کے ساتھ ملکر اخری حد تک جانے کو تیار ہوں۔گلگت بلتستان کے ایک ایک انچ زمین کی تحفظ عبادت سمجھ کر کرینگے انھوں نے حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ چھلمش داس کے حوالے سے 2004میں بنائے گئے سفارشات پت عمل درامد کروائے نومل کے عوام نے قراقرم یونیورسٹی کے لئے 16سو کنال زمین دے کر حکومت پر احسان کیا حکومت احسان کا بدلہ باقی ماندہ زمین کو چھین کر نہ دے چھلمش داس نومل کے عوام کا ملکیت ہے اگر حکومت کو مزید زمین درکار ہے تو معاوضہ دے کر زمین حاصل کرے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*