تازہ ترین

ضلعی ہیڈکوارٹر کھرمنگ کی تعمیر کیلئے حکومت کو عوامی زمین پر قبضہ کرانے کیلئے عوام کا احتجاج،سوشل میڈیا پر ہنگامہ۔

کھرمنگ (نامہ نگار خصوصی) کھرمنگ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر کام شروع نہ کرنے کے خلاف منٹھوکھا کے مقام پر علاقے کے عوام نے کارگل روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج میں علاقہ غاسنگ، آخونپہ منٹھوکھا اور مادھوپور کے عوام نے کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک کیا ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ ایس پی کھرمنگ سمیت دیگر پولیس آفیسران مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کسی بھی قیمت پر گوہری کے میدان میں بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات میں ڈی سی کھرمنگ امیر خان نے کہا کہ کمشنر بلتستان حمزہ سالک عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں 26اپریل کو کمشنر پاکستان پہنچ رہے ہیں اور 29اپریل کو گوہری میں ہی ضلعی ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا کہیں اور بنانے کی باتیں بے بنیاد ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مظاہرین کو 29اپریل کو سنگ بنیاد رکھنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین خاموشی سے منتشر ہوگئے۔
تعجب کی بات یہ ہے کہ احتجاج کرانے والوں کو یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر کا اصل مسلہ کیا ہے۔ اس وقت پورے گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کی غلط تشریح اور اصطلاح کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی سمیت تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں اور حکومت نے بہت جلد لینڈریفامز بل لانے کا اعلان کیا ہے۔ ایسےمیں گوہری کے وسیع میدان پر بغیر کسی معاوضے کے ضلعی ہیڈکوارٹر کی سنگ بنیاد کا مطالبہ اس بات کا ثابت کرتی ہے کہ اس علاقے میں شعور اور سیاسی سماجی اگاہی سے پیدل لوگ عوام کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی سی نے اعلان کردیا اور عوام خاموشی سے چلے گئے حالانکہ یہ مسلہ پورے گلگت بلتستان کا ہے اور عوامی املاک پر بغیر معاوضے کے خلاف قبضے کے خلاف پورا خطہ سراپا احتجاج ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس احتجاج کو لیکر خوب مذاق اُڑایا جارہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ معاشرے میں کس قسم کے عجب لوگ رہتے ہیں جو کسی کا زمین مفت میں سرکار کو قبضہ کرنے کی دعوت دے رہا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر سے اہم عوامی املاک ہے جسے حکومت دہائیوں سے حسب ضرورت بغیر کسی معاوضے کے استعمال کرتے رہے ہیں اس بار ایسا نہیں ہوگا۔ ضلعی ہیڈکوارٹر سے پہلے خالصہ سرکار کی تعریف ایک قومی مسلہ ہے ۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*