تازہ ترین

عدلیہ کے خلاف منفی تقاریر کی میڈیا پر نشرکی پابندی سےنواز شریف کے صبر کا پیمانہ لبیرز ہوگیا۔

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نوا ز لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے، ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، کسی کی زبان بند نہیں کر سکتے ، زبان بندی کے فیصلے صرف پاکستان میں آتے ہیں ، زبان بندی والے دور اب نہیں رہے ، عوام کا فیصلہ نہ مانا گیا تو بڑے پیمانے پر انتشار ہوگا، میں آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہا ہوں، سب کو کہتا ہوں کہ درگزر کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ان لوگوں نے کیا تبدیلی لانی ہے، جن کی سوچ ہی غلامانہ ہے، مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک قائم ہے اور رہے گا، گارنٹی دیتا ہوں کہ جیت ہماری اور عوام کی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے لگائی گئی پابندی سمجھ نہیں آرہی۔ کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ زبان بندی، ٹی وی بندی اور اخبار بندی والے دور اب نہیں رہے، قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا سب کا حق ہے ، آپ کسی کی زبان بندی نہیں کرا سکتے، غیر مہذب پابندیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا ، میری سیکیورٹی اللہ کے ہاتھ میں ہے ، فاٹا میں عوام کو حقوق ملنے چاہئیں ، دنیا بدل گئی ہے ، ہمیں بھی بدلنا ہوگا ہمیں پرانی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں، وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں ہے، مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک قائم ہے، مسلم لیگ کا ووٹ بنک کسی کی فصلی بٹیرے کا ووٹ بنک نہیں ہے، آئین ، قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہا ہوں جو 22کروڑ عوام کا حق ہے، آپ کس طرح عوام کے حق کو مجروح کر سکتے ہیں، ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، ملک پہلے ہی انتشار کا شکار ہے ، اس صورتحال کا کوئی حل نکالنا چاہئے ، رائے ونڈ روڈ کو چوڑا کرنے پر تو ریفرنس دائر کیا، اب نیب کو موٹر وے بنانے پر بھی ریفرنس دائر کرنا چاہئے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*