تازہ ترین

گلگت شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا محال کردیا، گھریلو معمولات اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

گلگت(ڈسٹرک رپورٹر)متعلقہ محکمہ کی غفلت اورعدم توجہ کے باعث گلگت میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا محال کردیا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جبکہ دوسری جانب کاروباری مراکز بھی لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہورہی ہے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری نوٹس لیں گلگت کے مختلف عوامی و سماجی حلقوں نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کے پی این کو بتایا کہ حکومت اور محکمہ برقیات گلگت شہرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔علاقے میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوہی ہے جبکہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردارادا کررہے ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری حضرات بالخصوص نیٹ کیفے اور ورکشاپ سے وابستہ افراد کا کاروبارٹھپ ہو کر رہ گیا ہے انہوںنے کہا کہ ہر سال اپریل کے مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طورپر ختم ہوتی تھی اب جبکہ متعلقہ محکمہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اب تک عوام کولوڈشیڈنگ کا سامنا ہے انہوںنے کہا کہ گلگت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا حلقہ ہونے کے باوجود سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے حکومت ایک طرف خطے کی تعمیروترقی کے بلند و بانگ دعوے کررہے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی موجود نہیں ہے صرف جھوٹے وعدے اور دعوے کررہی ہے انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*