تازہ ترین

عوامی حقوق کی محافظ تنظیم تانگیر یوتھ فاونڈیشن ایک بار پھر میدان میں آنے کیلئے تیار۔۔

تانگیر(رحمت دین سے) عوامی حقوق کی محافظ سماجی تنظیم تانگیر یوتھ فاونڈیشن نئے انداز اور نئے جذبے کے ساتھ میدان میں آنے کےلئے تیار، تنظیمی رہنماوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2016 کے بعد سے اب تک کچھ مجبوریوں کی وجہ سے منظرعام سے غائب رہنے پر عوام تانگیر سے دلی معذرت خواہ ہیں، اب چونکہ وقت حالات سے لڑنےکا ہے۔ اپنے حقوق حکومت وقت سے مانگیں گے نہیں بلکہ چھین لینگے۔ وادی تانگیر مسائلوں کا قربستان اور مسائلستان بن چکی ہے۔ حکومت گلگت بلتستان جان بوجھ کر وادی کو پستی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ وادی کو پاسماندہ رکھنے میں گورنمنٹ گلگت بلتستان کا کردار نمایا ہے۔ اب نئے انداز میں تانگیر یوتھ فاونڈیشن ایک نیا جذبہ لیکر میدان میں آئیگی اور کرپٹ مافیاء اور عوامی حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے والوں کو سرچھاپنے کی جگہ نہیں ملےگی۔۔ انہوں نے مذید کہا کہ جلد ہی تانگیر یوتھ فاونڈیشن کے مرکزی انتخابات کروائے جائینگے اور عوام کے حقوق کی تحفظ کیلئے سرگرم رہینگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*