تازہ ترین

استور ضلعی ہیڈ کواٹر سے منسلک گاوں گریکے پل کو تین سال بعد بھی تعمیر نہیں ہوسکا ،عوام آج بھی قسم پرسی کی حالت میں زندگی گزر رہے ہیں۔

استور (بیورو رپورٹ )استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر سے منسلک گاوں گریکے پل کو تین سال بعد بھی تعمیر نہیں ہوسکا عوام آج بھی قسم پرسی کی حالت میں زندگی گزر رہے ہیں 170گھرانوں پر مشتمل آبادی اس دور جدید میں بھی پھتر دور کی زندگی گزانے پر مجبور ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحن نے اپنے دور استور کے موقعے پر اس پل کو چھہ ماہ کے اند ر بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن بدقسمتی سے یہ وعدہ وفاء نہیں ہوسکا دیگر سیاسی اعلانات کی طرح یہ بھی ایک سیاسی اعلان رہا۔ڈپٹی کمشنر استور ولی خان نے عوامی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ایکسن محکمہ ورکس سردار عالم کے ہمراہ گریکے میں گزاشتہ تین سالوں سے زیر التوء پل کا دورہ کیا اس موقعے پر عمائدین گریکے نے پل کے نہ بنے کے باعث درپش مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر ولی خان نے گریکے کے عمائدین کو جلد ان کے مشکلات کو کم کرنے کے لیے ایک عارضی لکڑی کا بریج بنانے کی یقین دہانی کرائی عارضی پل کی تعمیر کے حوالے سے ایکسن ورکس نے عوام کے ساتھ ملکر لکڑی کے بریج کی تعمیرچکے لیے مکمل یقین دہانی کرائی دوسری جانب عوام نے وزیر اعلی گلگگ بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلی نے جو وعدہ گریکے کی عوام سے کیا تھا تین سال بعد بھی وہ وعدہ وفاء نہیں ہوسکا ہماری اپیل ہے جس پل کا آپ بے اعلان کیا ہے اس کو مکمل کرنے کے لیے بھی مزید اقدامات کریں اور پل کو مکمل کرایں اگر ہمارا یہ مسلہ حل نہیں ہوا تو ہم اپنے بچوں کے ساتھ روڈ بلاک کرکے دھرنہ دینے پر مجبور ہونگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*