تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بھی پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ کابینہ میں اضافہ خود ن لیگی حکومت اورپارٹی کی تباہی کا سبب بنے گا ،پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کے احتساب کا وقت قریب ہے ، وہ جہلم ویلی کے دورے کے دوران کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری اورآئینی ملک میں بادشاہت کا سٹائل نہیں چل سکتا نہ کسی فرد واحد کو ملک کے مقدرکا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جا سکتا ہے ،دریں اثناء انہوں نے ہٹیاں بالا میں ممبر اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیرکے چچا کے انتقال پر ان کے گھر جا کراہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومتوں کو ختم کرنے کا عندیہ دیا ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ الیکشن سے پہلے بلوچستان کی طرح گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ نون کی حکومت کیلئے سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گلگت بلتستان میں اس حوالے سے ابھی بھی اندروں خانہ مشاورت جاری ہیں جس میں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے خلاف عدم اعتماد لاکر دیامر سے مسلم لیگ نو ن کے رہنما حاجی جانباز خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کا امکان ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*