تازہ ترین

جی بی اسمبلی کے ممبران جانوروں کے بجائے ایس ایس آر کی بحال کیلئےقانون سازی کریں۔ مختلف جامعات کے طلباء کا مطالبہ

کراچی(ذیڈ اے کھرمنگی)کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے وفود جن میں منور حسین جامعہ کراچی،عارف حسین جامعہ اردو،ممتاز حسین سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ،دلاور حسین این ای ڈی،طالب رضا جامعہ کراچی ،ذاہد حسین جامعہ کراچی اور ناصر حسین ہمدرد یونیورسٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران کو چاہیے کہ جانوروں کیلئےقانون سازی کے بجائے اپنے مادروطن کی فکر کرتے ہوئے ایس ایس ار کی بحالی کیلئے قانون سازی کریں۔گلگت بلتستان میں اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کرنا وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام سے کئے جانے والے حکومتی قبضے غیر قانونی ہے۔جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا گلگت بلتستان میں ایس ایس آر کی بحالی کرنا سب کے مفاد میں ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*