تازہ ترین

ضلع شگر میں سرکاری نوکریوں کی بھرتیوں میں میرٹ کا جنازہ نکالا جارہا ہے، رہنا اے پی ایم ایل

شگر(نامہ نگار)آل پاکستان مسلم لیگ شگر کے سینئر رہنماء فداعلی فلٹر نے کہا ہے کہ ضلع شگر میں گریڈ ون تا فائیو تک کی تعیناتی میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔قانون کے مطابق کسی بھی علاقے میں گریڈ ون کی تعیناتی کے دوران تین کلومیٹر کے اندر سے تعیناتی عمل میں لانا لازمی ہے لیکن ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر میں اس قانون کی کھلم کھلا خلاورزی ہورہے ہیں۔یہاں پر مختلف اداروں میں ہونے والی بھرتیوں میں اس قانون پر عمل پیرانہیں ہورہا۔اور مستقبل میں اس قسم کی خدشات موجود ہے۔ہمار حکام بالا اورصوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس بات کا نوٹس لیں۔ ورنہ ہم خاموش نہیں رہیں گے اور سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*