تازہ ترین

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سیب اساتذہ کو مرحلہ وارریگولرکرنے کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ نون

شگر(پ ر)پاکستان مسلم لیگ شگرکے صدرطاہرشگری نے کہا کہ ہے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سیب اساتذہ کو مرحلہ وارریگولرکرنے کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کی طرززندگی کوخوشخال بنانے کیلئے ہماری حکومت تاریخی خدمات سرانجام دے رہاہے۔سیب اساتذہ کی مسائل حل ہونے سے 1464خاندانوںمیں خوشحالی آئے گی۔ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے سب کے سب قلیل مدت میں مکمل کررہے ہیں۔ہرطرف میرٹ کا بول بالاہے۔سیب اساتذہ کے مسائل کوعرصہ درازسے کسی نے حل کرنے کی زحمت تک نہیں کی۔ان اساتذہ نے گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام میں بے تحاشہ خدمات انجام دی ہے۔جس کے عوص ان کو ملنے والے مراعات کچھ بھی نہیں ہے۔ان اساتذہ نے اپنے آپ کو تعلیم کیلئے صرف کیے ہوئے ہیں،ان کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں شامل کرنے سے گلگت بلتستان میں تعلیمی معیارمزید مستحکم ہوگا۔اورہماری قوم تعلیمی میدان میں مزیدترقی کرتے ہوئے ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں شامل ہوگا۔میری وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گزارش ہے کہ تمام اساتذہ کی ورفیکشن مکمل کرکے فیزون کے پوسٹوں کومیرٹ کی بنیادپرپرکیے جائیں۔ساتھ ہی سیب اساتذہ کو اعتمادمیں لاتے ہوئے فیزٹوکیلئے بھی جلدواضح پالیسی مرتب کیے جائیں ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*