تازہ ترین

نواز شریف کے نااہلی کے فیصلے سے ملک پر منفی نہیں بلکہ مثبت اثرات مرتب ہونگے۔رہنما پیپلزپارٹی

گلگت(چیف رپورٹر) حفیظ الرحمن فکر نہ کرے نواز شریف کے نااہلی کے فیصلے سے ملک پر منفی نہیں بلکہ مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ائندہ کوئی بھی شخص بادشاہت قائم کرکے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم نہیں کرسکے گا ایسا شخص صادق اور امین کیسے ہو سکتا ہے جس نے عوام عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ہمیشہ جھوٹ بولا ہو۔یہ بات پی پی پی کے رہنماء محمد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے اتنا جھوٹ بولا اور قوم کو گمراہ کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر اداروں نے ان کے جھوٹ کو پکڑ لیا اور تمام ثبوتوں کو دیکھنے کے بعد سپریم کورٹ اف پاکستان نے فیصلہ دیا ہے انھوں نے کہا کہ نواز شریف تو جاچکا ہے مگر ان کے شاگرد اپنی فکر کرے بہت جلد ان کا بھی یہی حال ہونے والا ہے۔لہذا وزیر اعلی اور نام نہاد صوبائی وزراء نواز شریف کے حق بیانات دینے کے بجائے نواز شریف سے سبق سیکھے اور راہ راست پر اجائے ورنہ کل یہ بھی کہے گے کہ ہمیں کیوں نکالا۔اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت کھلے عام کرپشن کررہی ہیں اور نوکریوں میں اپنے عزیز و اقارب کو نواز رہی ہے جبکہ ٹھیکے کمیشن پر فروخت کئے جارہے ہیں بہت جلد اللہ کی لاٹھی چلنے والی ہے لہذا حکمران طبقہ اپنے اداوں پر بھی غور کرے اور اپنی فکر کرے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*