تازہ ترین

واپڈا اور پی ڈبلیو ڈی کے باہمی چپقلش کے سبب سکردو میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گئی ۔

سکردو(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف بلتستان ڈویژن کے ترجمان شاکر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اور پی ڈبلیو ڈی کے باہمی چپقلش کے سبب بجلی بحران شدت اختیار کر گئی ہے واپڈا پاور ہاؤسز میں بار بار فنی خرابیوں سے عوام تنگ آچکی ہے شنید ہے اگلے ایک دو ماہ میں تمام مشینیں کام کرنا چھوڑ دیگی ضروی مرمت نہ ہونے کے باعث تمام ٹربائن خراب ہونے کا خدشہ ہے ن لیگ حکومت اپنی کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے کے بجائے واپڈا اور پی ڈبلیو ڈی کے چکر میں پھنسے عوام کی خبر لیں پچھلے کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے گھپ اندھیرے میں راتیں گزارنے پر مجبور کیا ہوا ہے فوری بحران کا حل نہ نکالنے کی صورت میں تحریک انصاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور کمیشن کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور وزیر برقیات سمیت لیگی رہنما موجودہ صورتحال پر تماشائی بنے ہوئے ہیں کچھ کہنا تو دور کی بات ہونٹ ہی سی کے رکھے ہوئے ہیں اعصاب شکن لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہیں چیف سیکرٹری فوری طور پر نوٹس لیں عوام کو سڑکوں پر آنے پہ مجبور نہ کیا جائے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*