تازہ ترین

بلتستان کے تین ہونہار سپوتوں نے پاک فوج میں گلگت بلتستان کی تاریخ رقم کرلی۔

شگر(عابدشگری) شگر بلتستان سے تعلق رکھنے والے تین ہونہار سپوتوںنے پاک فوج میں گلگت بلتستان کی تاریخ رقم کرلی۔ کیپٹن ڈاکٹر جبران خان، کیپٹن ڈاکٹر وزیر تفضل مایااور کیپٹن ڈاکٹر اظہر عباس پی ایم اے پاس آوٹ ہوکر پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بطور ڈاکٹرز کیپٹن شامل ہوگئے ہیں جوکہ گلگت بلتستان کا تاریخ میں پہلی دفعہ ہے کہ ایک ساتھ جی بی کے تین کیپٹن ڈاکٹر بنے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پی ایم اے کاکول میںپاسنگ ائوٹ تقریب میں ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے تین آرمی ڈاکٹروں نے بھی شامل تھی جنہوں نے پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بطور ڈاکٹر کیپٹن فرائض منصبی سنبھالنے شامل ہوگئے ہیں۔ان ڈاکٹروں میںکیپٹن ڈاکٹر جبران خان، کیپٹن ڈاکٹر وزیر تفضل مایااور کیپٹن ڈاکٹر اظہر عباس شامل ہے۔ کیپٹن جبران خان اور کیپٹن تفضل مایا کاتعلق ضلع شگر کے ایک ہی یونین کونسل مرکنجہ سے ہے۔جبکہ کیپٹن اظہر عباس کا تعلق کشمل الچوڑی سے ہے اورسابق ممبر ضلع کونسل غلام عباس شگری کا فرزند ہے۔تینوں آفیسران کیڈٹ کالج سکردو سے ہی کلاس فیلوز ہونے کیساتھ ایک ساتھ ہی آرمی میڈکل کور جوائن کئے ہیں۔یہ گلگت بلتستان کا ریکارڑ ہے کہ اس خطے سے ایک ساتھ3 ڈاکٹرز آفیسرز بنے ہیں ۔ یاد رہے اس وقت کیپٹن ڈاکٹر ممتازحسین سمیت ضلع شگر کے 4 آرمی کیپٹن ڈاکٹرز ہیں جو کہ بلتستان میں سب سے زیادہ ہے ۔ پہلا بلتی MBBS کا تعلق شگری تھا اورپہلا FCPS شگر سے سے ہی تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نے کی ۔اس طرح گلگت بلتستان میں سب زیادہ آرمی ڈاکٹرز کا تعلق بھی ضلع شگر سے ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*