تازہ ترین

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا، نواز شریف کے حق میں بڑا اعلان۔

گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کرپشن ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ناحیات نااہل قرار دینے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیخ پاہوگئے۔ مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے سپریم کورٹ کیلئے لفظ تم کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم نااہل کرتے رہو ہم نے نواز شریف کو تاحیات اپنا قائد بنالیا ہے۔اُنکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بااہلی دراصل خنجراب سے گوادر تک جوڑنے والے اور تعمیر و ترقی کے منصبوں کا جال بچھانے والے کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا ہے جبکہ ملک کو لوٹنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی جاتی۔ اُنکا مزید کہنا اُنہوں نے مزید کہا کہ 12اکتوبر1999 کو بھی اس طرح کے متنازعہ فیصلوں کے ذریعے محمد نواز شریف کو ملک کی سیاست سے الگ رکھنے کی سازشیں کی گئی تھی لیکن پاکستان کے عوام نے پھر سے ان کو اپنا وزیر اعظم بنادیا تھا۔ آئندہ بھی ملک پاکستان کا وزیر اعظم نواز شریف ہوگا یا نواز شریف کا ہوگا۔

یاد رہے متنازعہ حیثیت کی وجہ سے سپریم کورٹ کے کسی بھی حکم کا اطلاق گلگت بلتستان پر نہیں ہوتا اور نہ ہی گلگت بلتستان کے کسی سیاسی لیڈر کے بیان کی سپریم کورٹ کے نزدیک کوئی حیثیت ہے۔ لیکن عدم اعتماد کی ہواوں کے ساتھ نواز شریف کی نااہلی یقینا گلگت بلتستان کی سیاست اور مسلم لوگ نون کی حکومت کیلئے نیک شگون نہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*