تازہ ترین

گلگت بلتستان میں قراقرم بورڈ کے تحت جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا۔

غذر (نمائندہ خصوصی ) ضلع غذر کے تحصیل یاسین میں قراقرم بورڑ کے تحت جاری میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردیا۔ نائب تحصیلدار تحصیل یاسین محمدعاقیب نے میڈیا کے ہمراہ کے ہمرا ہ قراقرم بورڑ کے تحت جاری میٹرک کے امتحانی مراکزکا خصوصی دورہ کیا ۔اس موقع پراُنہوں نے امتحانی مراکز کے احاطے میں نافذدفعہ 144 اور امتحانی مراکزمیں طلباء کے لیے دستیاب سہولیات اور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے حکم دیا ہے کہ امتحان دینے والے امیداروں کے لیے دستیاب سہولیات ،سیکورٹی کے علاوہ نقل کرنے کے رجحان کو ختم کرنے اور نقل کرانے والوں کی جانب سے کسی بھی امتحانی مرکزمیں داخل اندازی یاکسی بھی امتحانی امیدوار کے جانب سے امتحانی منتظمین کے ساتھ بدتمیزی کرنے جیسے کوئی واقع رونماہونے کے صورت میں فوری طور پر انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دیں ۔اُنہوں نے تحصیل یاسین کے کمیونٹی سکول اینڈکالج،سن رائز پبلک سکول ایندکالج طاوس، گورنمنٹ ہائی سکول یاسین خاص میں موجودامتحانی مراکز میں جاری امتحانی انتظامات پر اعتمادکا اظہار کیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*