تازہ ترین

قومی احتساب بیورو نے گلگت بلتستان کے کئی اہم سابق سرکاری اداروں کے سربرہان کے خلاف ریفرنس فائنل کردیا۔

گلگت (نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو سب آفس گلگت بلتستان نے سابق سیکریٹری صحت گلگت بلتستان ڈاکٹرحسن خان اماچہ، سابق ڈائرکٹر صحت ڈاکٹر محمد نظیم خان سمیت آٹھ افراد کے خلاف نیب عدالت گلگت میں ریفرنس داخل کر دیا ۔ نیب کے علاقائی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2011 سے 2013 کے دوران سابق سیکریٹری صحت اور سابق ڈائریکٹر نے نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت گلگت بلتستان میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چھے افراد کو قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتی کیا جبکہ بھرتی ہونے والے بعض افراد نے مذکورہ افسران کے جعلی دستخط کر کے جعلی اپائمنٹ آرڈرز تیار کئے اور ان کی توثیق کی حتیٰ کہ چند افراد نے ایک ہی شخص کو دو الگ الگ تقرری کے حکم نامے دیئے تھے ۔ جن دیگر افراد کے خلاف ریفرنس داخل کیا گیا ہے ان میں فیلڈ پروگرام آفیسر نصیرالدین ، فیلڈ مانیٹرنگ کو آرڈینیٹرسجاد علی،فیلڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر عبدل جبار،بجٹ اینڈ پے رول آفیسر رحمٰن الدین ،اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسرانعام الرحمٰن اور اسسٹنٹ لاجسٹک آفسر محمد کامران شامل ہیں۔

  •  
  • 25
  •  
  •  
  •  
  •  
    25
    Shares

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*