تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر جی بی قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان چین کے خلاف ڈٹ گئے، دبنگ اعلان اور خوفناک مشورہ۔

گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری ، چا ئنا کاروباری و چا ئینہ سے شادی کر نے والے متاثرہ افراد کی جانب سے بلا ئی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے کہا کہ ہمیں ہماری عز تیں عزیز ہیں اور چا ئینا میں جن خواتین کو پاکستان نہیں بجھوا یا جا رہا ہے اور ان کو ان کے شوہروں اور ان کے بچوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے متفقہ طور پر ایک قرار داد لا ئی جا ئے اور اس قرار داد کو وفاق سمیت دیگر اداروں کو بجھوا دی جا ئے اور جن خواتین کو ان کے گھر والوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے انکو با زیاب کرانے کے لیئے سب کو ملکر کام کر نا ہو گا۔اور ہمیں اب کاروبار کے حوالے سے مل بیٹھ کر کام کر نا ہو گا اور اسکیلئے ہمارے پاس ایک ہی را ستہ ہے کہ کاروبار برابری کی بنیاد پر کیا جا ئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آنکھوں سے کاروباریوں کی شلواریں اتار کر چیک کر تے ہو ئے دیکھا ہے ہم کو ئی دہشت گر د نہیں ہیں ہما رے ساتھ اس قسم کا سلوک چا ئنا کر رہا ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ ایک سال تک ہمارے کاروباری طبقہ چائینہ کا بائیکاٹ کرے اور کوئی بھی کنٹینر یہاں سے گزرنے نہ دے تب جا کر ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں.ورنہ کبھی بھی چائینہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔یاد رہے اس وقت گلگت بلتستان کی 59 بھابیاں صوبہ شنگجانگ میں پچھلے دو سالوں سے گرفتار ہیں , ان خواتین کا قصور صرف یہ ہے کہ انھوں نے گلگت بلتستان کے باشندوں سے شادی کی ہے ۔لیکن دفتر خارجہ نے اس معاملے کو بلکل ہی نظر انداز کیا ہوا ہے ۔

About TNN-GB

2 comments

  1. Well done Mr. Deputy speaker. You are really a brave man these chinese rats they must be treated the same way. Chinese people are so good but the immigration officials are bastards.

    • Well done Mr. Deputy speaker. You are really a brave man these chinese rats they must be treated the same way. Chinese people are so good but the immigration officials are bas***ds.

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*