گلگت بلتستان میں بیماریوں سے بچاؤ، ای پی آئی، بی آئی ایس پی میں معاہدے پر دستخط۔

0 0

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) بی آئی ایس پی اور ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن نے گلگت بلتستان کے بی آئی ایس پی مستحقین کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ۔بتایا گیا کہ5ہزار مستحقین اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں 9ہزار بچوں کو فائدہ ہوگا ۔ عالمی بینک کی 3.5 ملین امریکی ڈالر کی نئی گرانٹ سے اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ یہ بات وفاقی وزیر ہیلتھ سائرہ افضل تارڑ اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کے زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ 2017میں ضلع دیا مر میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعدگلگت بلتستان کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ماروی میمن نے کہا کہ یہ بی آئی ایس پی کا مشروط مالی معاونت کا دوسرا پروگرام ہے ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website