تازہ ترین

ڈی ڈی ایگریکلچر شگر غلام اللہ ثاقب نے چارج سنبھالتے ہی شگر میں محکمہ زراعت کو عوامی فلاحی ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہوگئے۔

شگر(عابدشگری) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر شگر غلام اللہ ثاقب نے چارج سنبھالتے ہی شگر میں محکمہ زراعت کو عوامی فلاحی ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہوگئے۔اس سلسلے میںکمرشل باغات لگاو مہم شگرکا آغاز ہوگیا۔جوکہ محکمہ زراعت شگر کی طرفسے ڈائریکٹر زراعت کے جاری کردہ پالیسی کے مطابق شگر کے دور دراز علاقوں میں خصوصا اور باقی جگہوں میں کرشل پودے لگانے پر عملدآمد ہوگیا اس سلسلے میںا پھلدار پودوں کی کمرشل باغات لگوانے کے سلسلے میں پودوں کی اجرا کی تقریب ہوئی جس میں جناب شیخ فدا حسین عابدی شگر اور شیخ علی مراد اسکولی شگر بطور بینفشری اور مہمان کے شریک ہوئے۔ جس میںکل 20 بیس کمرشل باغات کے لئے تقریبا تین ہزار پودے تقسیم ہوئے۔۔ ان تمام باغات کی لے آوٹ محکمہ کے ماہرین نے پہلے ہی دے دئے تھے اور مناسب فاصلہ اور پروٹیکشن کا ہونا بنیادی شرط تھی۔ یہ پودے اس ایگریمنٹ کے تحت دئے گئے ہیں کہ زمیندار مقررہ فاصلہ اور پودوں کی حفاظت کا ذمے دار ہے۔ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر شگر غلام اللہ ثاقب نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال کیا جائے ۔یہ ناصرف ہماری آمدن بڑھانے کا ذریعہ بنے گا بلکہ اس سے علاقے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ محکمہ زراعت شگر کسانوں اور باغبانوں کی مسائل کی حل کیلئے ہمہ تن کوشاں ہے۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ہم اپنے تمام وسائل کو برئوکار لاتے ہوئے عوامی خدمت کا مشن بنائیں گے۔

About ISB-TNN

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*